79

تصاویر — موسلادھار بارش سے لاہور پانی پانی
لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے کے ساتھ صبح تک جاری رہا۔
ویب ڈیسک 20 اگست ، 2020
لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد شاہراہیں اور مختلف مقامات کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے کے ساتھ صبح تک جاری رہا۔ بارش اس قدر تیز تھی کہ نشیبی علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ جنرل اسپتال کی پلمونولوجی اور سائکاٹری سمیت دیگر وارڈز اور نرسنگ کالج بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں جس سے شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکل کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ فردوس مارکیٹ کے قریب زیرتعمیر انڈرپاس میں بھی پانی جمع ہے۔ تاہم بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے ہیں۔ سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 189 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تاج پورہ میں 174 اور گلشن راوی میں 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

واسا ترجمان کے مطابق لکشمی اورقرطبہ چوک سمیت شہر کے بیشترعلاقے کلیئر کردیے گئے ہیں جبکہ بعض نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات مزید بارش کاامکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں