87

بھارتی بورڈ قانونی جنگ ہارگیا، دکن کو 4800 کروڑ ملیں گے
دکن چارجرز ٹیم نے 2009ء میں منعقدہ دوسرے ایڈیشن کی ٹرافی اپنے نام کی تھی
آئی پی ایل سے غلط انداز میں خارج کیے جانے پر بی سی سی آئی فرنچائز ٹیم دکن چارجرز کو 4800 کروڑ روپے ادا کریگا۔ بی سی سی آئی فرنچائز ٹیم دکن چارجرز کے ٹیم مالکان نے بورڈ کیخلاف ثالثی کا مقدمہ جیت لیا، ممبئی ہائیکورٹ نے اس معاملے کو حل کرنے کیلیے ریٹائرڈ جسٹس سی کے ٹھاکر کو ثالث مقرر کیا تھا، انھوں نے فیصلہ سنایا کہ بھارتی بورڈ غلط انداز میں دکن فرنچائز کو لیگ سے خارج کرنے پر بطور ہرجانہ 4800 کروڑ روپے ادا کریگا، ٹیم نے 2009ء میں منعقدہ دوسرے ایڈیشن کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں