73

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس کے شاہین گروپ کیپٹن (ر) سیف الاعظم طویل علالت کے بعد بنگلادیش میں انتقال کر گئے۔ کیپٹن (ر) سیف الاعظم نے 1960ء سے 1971ء تک پاکستان ایئر فورس میں بطور فائٹر پائلٹ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1965ء کی جنگ میں بھارتی طیارہ گرا کر پاکستان کے دفاع میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا۔
عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیلی اور بھارتی طیاروں سمیت پانچ طیاروں کو نشانہ بنانے پر انہیں ایس ACE بھی قرار دیا گیا تھا۔ 1971ء کے بعد بنگلادیش کی فضائیہ میں شامل ہوگئے تھے جہاں 1989ء تک خدمات انجام دیں۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں