عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

(فوٹو : فائل)

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1946 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 257 روپے اور 300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کمی کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 227000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 194616 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے پر مستحکم رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں