160

ہولڈر نے منفرد اعزاز میں عمران خان اور وسیم اکرم کو جوائن کرلیا

جیسن ہولڈر نے بھی ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں بطور کپتان وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے منفرد اعزاز میں عمران خان اور وسیم اکرم کو جوائن کرلیا۔ جیسن ہولڈر نے بھی ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں بطور کپتان وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے اور انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ سے تیسرے ٹیسٹ کے دوران حاصل کیا۔ اس فہرست میں عمران خان 187 ٹیسٹ اور 131 ون ڈے وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جب کہ وسیم اکرم (107، 158) دوسرے اور شان پولاک (103، 134) تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں