188

ہارون آباد، نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف، فصلیں زیرآب آگئیں

ہارون آباد: ہارون آباد میں شہید چوک کے قریب نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیرآب آگئیں، قریبی دیہات بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ شگاف کو پُر کرنے میں مصروف ہیں۔
شہید چوک کے قریب نہر تھری آر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے سینکڑوں ایکڑ کپاس کی فصل سمیت دیگر فصلیں زیرآب آگئیں۔ بروقت اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ نہیں پہنچ سکا۔ اگر شگاف جلد پُر نہ کیا گیا تو قریبی گاوں بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ نہر تھری آر میں 10 روز میں یہ دوسرا شگاف پڑا ہے، زمینداروں نے نہر تھری آر کو فی الفور ہیڈ سے بند کر نے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں