260

گورنرسندھ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراضات لگادیے
سندھ کابینہ نے 27 اپریل کو کورونا ریلیف آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر کو بھیجا تھا جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعتراضات لگاکر مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس کے بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، بجلی گیس کے بلوں میں رعایت وفاقی حکومت کے دائرے اختیار میں ہے اور وفاقی حکومت اس ضمن میں پہلے ہی اقدامات لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں