234

گندم کا پیداواری ہدف بھی پورانہ ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبہ میں کمی کا رجحان اور وزارت خزانہ نے سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ خراب موسم اور کیڑوں کے حملوں سے کاٹن کی فصل متاثر ہوئی اور مالی سال کپاس کی پیداوار 9.45 ملین گانٹھ کم ریکارڈ ہوئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جاری کردہ ماہانہ اقتصادی آپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق خراب موسم اور کیڑوں کے حملوں سے کاٹن کی فصل متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے رواں مالی سال کپاس کی پیداوار 9.45 ملین گانٹھ کم ریکارڈ ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توقع سے زیادہ بارشیں رہنے سے گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں