205

گلوکار عالمگیر کے انتقال کی خبروں کی تردید

کراچی: اداکارہ بشریٰ انصاری نے گلوکار عالمگیر کے انتقال کی خبروں کی تردید کردی۔
جمعہ کی شام سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف گلوکار عالمگیر کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم اداکارہ بشریٰ انصاری نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
بشریٰ انصاری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عالمگیر کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ سوشل میڈیا پر آپ کے انتقال کی خبروں کو دیکھ کر میں بہت ڈر گئی تھی۔
بشریٰ انصاری نے مذاقاً کہا آپ 100 سال کے ہوگئے ہیں اور اب آپ کو مرنے کا کوئی حق نہیں ہے مجھے آپ کی عادت ہوچکی ہے۔ بشریٰ انصاری کی باتیں سن کر عالمگیر کو فون پر ہنستے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ بشریٰ انصاری نے خدا کا شکر اداکیا کہ عالمگیر زندہ اور بالکل ٹھیک ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی عوامی شخصیت کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوں اس سے قبل بھی بھارتی اسٹارز دلیپ کمار، شوئیتا تیواری اور امیتابھ بچن وغیرہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں