77

کیچ میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ ، لانس نائیک شہید ، تین جوان زخمی

کوئٹہ، بلوچستان کے علاقہ کیچ میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا ، جس میں لانس نائیک جاوید کریم شہید جبکہ تین جوان زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی پدارک کے قریب معمول کے گشت پر تھی کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے حملہ کر لیا ، حملہ تربت سے 35 کلو میٹر جنوب مشرق میں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں