202

کورونا 24 گھنٹوں میں مزید 148 زندگیاں نگل گیا، 4 ہزار 44 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، مجموعی کیسز ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک جا پہنچے۔ ایک دن میں مزید 148 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اموات 3903 تک پہنچ گئیں۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی۔ اب تک 81 ہزار 307 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے نئے اعداد و شمارجاری کر دیئے، ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 44 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئی۔
سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 74 ہزار 70 ہیں۔ پنجاب میں 71 ہزار 191، خیبرپختونخوا 23 ہزار 887، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، بلوچستان 9 ہزار 817، گلگت بلتستان میں ایک ہزار365 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 930 ہے۔
ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 148 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 3903 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1602 افراد، سندھ میں 1161، خیبرپختونخوا 869، بلوچستان 108، اسلام آباد 115، گلگت بلتستان 23 اورآزاد کشمیر میں 25 افراد دم توڑ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے 769 ہسپتالوں میں 5 ہزار 895 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 81 ہزار 307 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 835 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور 11 لاکھ 71 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں