251

کورونا: پاکستان کیلئے ایک ارب چالیس کروڑڈالرکے اضافی قرضے کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: عالمی بینک اورآئی ایم ایف کے مشترکہ سالانہ اجلاس آج واشنگٹن میں شروع ہونگے جس میں پاکستان کیلئے ایک ارب چالیس کروڑڈالرکے اضافی قرضے کی منظوری کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کے نمٹنے کیلئے سماجی دوری کی پالیسی کی وجہ سے ویڈیو لنک اجلاس ہوں گے مشترکہ سالانہ اجلاس 14 تا 17 اپریل تک جاری رہیں گے۔ اجلاس کے آغاز پر ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ بھی جاری کی جائے گی اجلاسوں میں عالمی دنیا کو درپیش معاشی چیلنجزبالخصوص کورونا سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاسوں میں کئی اہم عالمی معاشی صورتحال کے حوالے سے فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر اضافی قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ اضافی فنڈزریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے اضافہ فنڈزکی درخواست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں