227

کورونا وباء کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کودھچکا لگا، اسد مجید خان

اسلام آباد: امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کودھچکا لگا۔

امریکا میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے نیس ڈیک ( NASDAQ) ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے Global Debt Relief Initiative کے حوالے سے گفتگو کی اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں کیے گئے معاشی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اسد مجید خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کودھچکا لگا۔ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کی 1.4 بلین ڈالرز کی Rapid Finance Facility سے بھی فائدہ اٹھایا جب کہ پاکستانG-20 ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کے لیےسہولت حاصل کرے گا۔ اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی اس غیر معمولی صورتحال میں مدد کی ہے۔

اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم (اے پی پی این اے) موجودہ صورتحال میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں