231

کورونا وباء، کلینکس میں ڈاکٹروں نے فیس100 گنا بڑھادی

راولپنڈی: کورونا وباء کے باعث نجی کلینکس میں ڈاکٹروں نے معائنہ فیس اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا۔
کورونا وباء کے باعث سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کی سہولت بند ہونے سے گلی محلوں اور کمرشل علاقوں میں نجی کلینکس میں ڈاکٹروں نے معائنہ فیس اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے ان نجی کلینکس میں رش کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ جس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی فیسوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات بھی من پسند فارمیسی سے خریدنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں