269

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6919 ہوگئی، 128 افراد جاں بحق

اسلام آباد : ملک بھر میں مزید 520 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6919 تک پہنچ گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 128 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6919 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 4736 ہے جب کہ 1645 مریض صحت یاب اور 128 جاں بحق ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3291 اور سندھ میں 2008 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 912، بلوچستان میں 280 ،گلگت بلتستان میں 237، آزاد کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 04 افراد دم توڑ گئے۔ سندھ میں 45، پنجاب 34، خیبر پختونخوا 42، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ،3،3 جب کہ اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے کراچی کے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں جاں بحق افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے لائی جانے کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 15 مارچ سے 2 اپریل تک 18 روز میں ایدھی سرد خانوں میں مجموعی طور پر 401 میتیں کو لایا گیا جس میں 220 مرد جبکہ 181 خواتین کی میتیں شامل تھیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کو 50 دن مکمل ہوچکے ہیں امریکا سمیت یورپ میں اس وائرس کی تباہ کاریاں 50 سے 60 دن کے دوران سامنے آئی تھیں۔

حکومتی ترجمان، طبی ماہرین اور محققین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلیے موثر ادویات کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی تحقیق یہاں ہو رہی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی،65 کروڑ روپے سے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں BSL3 لیول کی لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کی صلاحیت 3200 روزانہ سے بڑھ کر 7 ہزار ہوجائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں