259

کورونا وائرس کے باعث وفات پانے والوں کو عزت سے دفن کیا جائے، مفتی اعظم مصر

قاہرہ: مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار بن کر فوت ہونیوالے لوگ شہید ہیں، ان کی تجہیزو تکفین اور مقامی قبرستانوں میں تدفین کی مخالفت کرنے والے اللہ کے حکم کی نافرمانی کے مرتکب ہیں۔

مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے فوت ہونے والا شہید ہے۔ جو شخص اس کی تدفین کی مخالفت کریگا وہ اسے اللہ کے دیئے حق سے محرم کرنے کا مرتکب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عزت اور تکریم سے نوازا ہے اور یہ تکریم اس کی زندگی ہی نہیں بلکہ اس کی موت کے بعد بھی کی جانی چاہیے۔ تدفین کے معاملے میں امیر، غریب، مسلمان غیر مسلم، تندرست اور بیمار میں کوئی تفریق اور امتیاز نہیں۔
انھوں نے کہا کہ انسانی عزت وتکریم کا تقاضا ہے کہ فوت ہونے کے بعد عزت کے ساتھ اسے مسلمانوں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے۔ جو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں وہ اللہ کے حکم کی نافرمانی اور میت کو دیئے گئے حق سے اسے محروم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں