179

کورونا وائرس کے باعث دنيا بھر ميں خواتين کرکٹ کی سرگرمياں رکی ہوئی ہیں، عروج ممتاز

لاہور: پاکستان کرکٹ کمیٹی کی ممبر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنيا بھر ميں خواتين کرکٹ کی سرگرمياں رکی ہوئی ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء سے ہماری خواتين کرکٹرز بھی بہت متاثر ہوئی ہيں اور ان ميں سے کچھ تو ایسی ہیں جو اپنے اہل خانہ کی واحد کفيل ہیں۔عروج ممتاز نے کہا چونکہ خواتين کرکٹ آہستہ آہستہ فروغ پارہی ہے، لہٰذا یہ وقت کا تقاضہ تھا کہ پی سی بی اس اسکيم کے تحت نہ صرف اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کرتا بلکہ انہيں يہ یقین دلانا بھی ضروری تھا کہ بورڈ ان کی قدر کرتا ہے اور ان مشکل لمحات ميں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ ڈوميسٹک سيزن 2019-20ء ميں مجموعی طور پر 48 کھلاڑيوں نے حصہ ليا تھا، جس ميں سے 25 کھلاڑی تو اس اسکيم سے مستفيد ہوں گی جبکہ باقی ماندہ خواتین کرکٹرز يا تو پی سی بی کے کنٹريکٹ پر ہيں يا پھر وہ کہيں اور ملازمت کر رہی ہيں۔ عروج ممتاز نے کہا کہ وہ اپنی ٹيم کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے چيئرمين اور چيف ايگزيکٹو کی بھی مشکور ہيں جنہوں نے اس معاملے کو سمجھا اور ایک ایسا فيصلہ کيا، جو مستقبل ميں خواتين کرکٹ کی پذیرائی اور فروغ ميں معاونت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں