194

کورونا وائرس کے باعث ایشیاء کپ 2020ء ملتوی کرنے اعلان

کولمبو: کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
کورونا وائرس کی وباء کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوبا کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ 2020ء ملتوی کرنا پڑا، ہم ایشیا کپ کوجون2021ء میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ٹورنامنَٹ کے انعقاد کے لیے پر امید ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی نےایشیا کپ کی میزبانی کےحقوق سری لنکا کو دیئے ہیں، اور اب جون 2021ء میں ہونےوالے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں