260

کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز منسوخ

لاہور: کورونا وائرس کے باعث کرکٹ کی ایک اور سیریز متاثر ہو گئی، جون میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز منسوخ کر دی گئی۔
آسٹریلیا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز نے باہمی طور پر ٹیسٹ سیریز کی منسوخی کا فیصلہ کیا۔ میچز کے لئے نئی تاریخ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون رابرٹس نے سیریز کی منسوخی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں آسٹریلیا کو دورہ بنگلادیش کے دوران 2 میچز کھیلنے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں