216

کورونا وائرس: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہید پیکیج کا اعلان کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز اور پروفیشلز کو دوران ڈیوٹی جانی نقصان پر شہید پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ ‏کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں جس طرح ہمارے فرنٹ لائن ورکرز/پروفیشنلز دن رات لگن سےکام کر رہے ہیں۔ وہ قابل تحسین ہے۔ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں جس طرح ہمارے فرنٹ لائن ورکرز/پروفیشنلز دن رات لگن سےکام کر رہےہیں وہ قابل تحسین ہے. ہم ان کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کر سکتےلیکن ان تمام ہیروز کو تنخواہ کےبرابر الاؤنس اور خدانخواستہ کسی جانی نقصان کی صورت میں شہید پیکج دیاجائےگا.
انٹرنیشنل اور مقامی مارکیٹ میں قلت کےباوجود ہم پنجاب میں ناصرف ہیلتھ پروفیشنلز کو (WHO کی گائیڈ لائنز کے مطابق) مسلسل حفاظتی ساز و سامان فراہم کر رہےہیں بلکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والےباقی اداروں سےوابستہ ورکرز کو بھی PPEs فراہم کر رہےہیں.شکایات کی صورت میں فوری ایکشن لیاجاتاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں