244

کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالوں کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی شرط ختم

لاہور: ذرائع کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کے ورثا غسل، جنازے اور تدفین میں شامل ہو سکیں گے جبکہ میت کو تابوت میں رکھ کر دفنانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کے معاملہ پر حکومت نے ایس او پیز میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی سفارشات این سی او سی کو ارسال کر دی ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اس وقت انتقال کرنے والوں کی تدفین تابوت میں رکھ کی جا رہی ہے، اب تاہم میت کو پلاسٹک میں کور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اہلخانہ اور رشتہ دار بھی نماز جنازہ میں شریک ہو سکیں گے جبکہ میت کو کندھا بھی دیا جا سکے گا۔ غسل کے لیے حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے گا۔
ایس او پیز کے تحت میت کوچھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ورثا اپنے پیاروں کا چہرہ دیکھ سکیں گے۔ خاندان کے افراد میت کو غسل دے سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں