7

کورونا میں مبتلا پی پی رہنما راشد حسین ربانی انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی کورونا وائرس کے سبب انتقال کرگئے۔

وہ گزشتہ کئی روز سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ کورونا وائرس سے نبرد آزما تھے۔ ان کے انتقال سے پیپلز پارٹی میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، رہنما پیپلز پارٹی وقار مہدی، وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ، مشیر برائے وزیر اعلی بیرسٹر مرتضی وہاب، صوبائی وزیر سعید غنی، عاجز دھامرہ، وقاص شوکت، ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، سردار نزاکت اور دیگر نے اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مرحوم کی جمہوریت کے لیے خدمات اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مرحوم راشد ربانی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سمیت میڈیا میں نفاست اور شرافت کے حامل سیاسی کارکن مانے جاتے تھے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مرحوم راشد حسین ربانی کی موت سے پر ہونے والا خلاء شاید ہی کبھی پر ہوسکے ساتھ ہی پارٹی رہنماؤں نے مرحوم راشد ربانی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں