225

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائیگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا، اگر لوگوں کو احتیاط کرائیں تو ہی وباء سے بچا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کے رضا کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے خدمات دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا، مزید بولے کہ اگلا ایک مہینہ اہم ہے اور اگر ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو، بیماری کا عروج گزر سکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے ہی کرونا کے خلاف مصروف ہے اور ہم ان پر مزید دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ رضاکاران بہت اہم ہیں کیونکہ انہوں نے وبائی امراض کو روکنے میں تمام ممالک میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ رضاکاروں اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انھیں ملکی تاریخ میں بے مثال زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آئندہ برسات کے موسم میں بھی شجرکاری کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں