112

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بارپھرشروع

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بارپھرشروع ہوگیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھرکہیں ہلکی کہیں تیزبارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جس کے بعد بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، ٹاور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کریم آباد اورعزیز آباد سمیت دیگرعلاقوں میں جل تھل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزمون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں