213

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش

کراچی: شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی جس سے شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ کراچی میں رات گئے سے حبس کی کیفیت تھی اور سمندری ہوائیں معطل رہیں تاہم پھر دیکھتے ہی دیکھتے گہرے بادل چھائے اور ابر رحمت برس پڑا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ ابر رحمت برستے ہی بچے اور بڑے سڑکوں پر نکل آئے اور بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ستمبر کے آخر تک برقرار رہے گا اور شہر میں مون سون کے کئی اسپیل بارش کا سبب بنیں گے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں