213

کراچی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں میں بارشوں کے بعد کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ابراہیم حیدری میں کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار ارشد علی جاں بحق ہوگیا، ارشد علی چائے لینے کے لیے ہوٹل کے قریب رکا تھا جہاں بجلی کے پول سے گرنے والی تار سے کرنٹ لگا، ارشد علی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب سے کلفٹن نیلم کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں