10

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ، سونےکی قیمت مستحکم رہی

کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا جب کہ سونے کے قیمت مستحکم رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد 5پیسے کے اضافے سے 163روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوئی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 164روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے921ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 116500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 99880روپے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں