239

چینی کمپنی کا بلوچستان کیلئے 4 کروڑ روپے کے طبی سامان کا عطیہ

اسلام آباد: چینی کمپنی نے بلوچستان کے طبی عملے کے لیے 4 کروڑ روپے کا طبی سامان عطیہ کیا ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا(ایم سی سی) کی جانب سے کورونا وائرس کا علاج معالجہ کرنے والے طبی عملے کے لیے طبی سامان پاکستان پہنچ چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 لاکھ ڈسپوزببل ماسک، کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں استعمال ہونے والے محلول کی 4 ہزار بوتلیں، 2 ہزار حفاظتی لباس،دستانوں کے 2 ہزار جوڑے، 2 ہزار حفاظتی چشمے اور 100 فاصلاتی تھرما میٹر پر مبنی کھیپ اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور اسے تقسیم کرنے کے لیے جلد بلوچستان پہنچا دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں