18

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلیے نیب ترمیمی آرڈیننس کا حتمی مسودہ تیار

اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے نیب ترمیمی آرڈیننس میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا۔

نیوز کے مطابق حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا نیا حل نکال لیا۔ وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا حتمی مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت قانون کا حصہ رہے گی اگر مشاورت نہ ہوسکی تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا تاہم قانون میں ایک نئی شق شامل کی گئی ہے جس کے مطابق نئے چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل مکمل ہونے تک پرانے چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔
موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 8 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، آرڈیننس کے اطلاق کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نئے چیئرمین کی تقرری تک اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق یہ آرڈی ننس کل پیش کیا جائے گا۔

حکومت نے کل چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق آرڈیننس لانے کا اعلان کیاہے۔ مجوزہ آرڈی ننس کے مطابق ٹیکس کیسز کو نیب ڈیل نہیں کرے گا اور یہ کیسز فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جائیں گے۔ نیب عدالتوں کے ججز کے لیے صوبائی چیف جسٹس سے مشاورت ہوگی، اگر کسی ریٹائرڈ جج کی تعیناتی کرنی پڑی تو حکومت یہ کام خود کرے گی۔ آرڈی ننس کے مسودے کے مطابق ضمانت کا اختیار ٹرائل کورٹ کو دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں