229

چیئرمین نیب نے مزار قائد کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزار قائد کے اطراف میں غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا ہے۔
نیب کراچی کومبینہ غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ چئیرمین نیب نے مزارقائد کے سامنے چائنہ کٹنگ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں کاسمو پولیٹن سوسائٹی کی غیر قانونی تعمیرات پر نیب کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال پر بھی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
علاوہ ازیں چئیرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی خالد مرزا کے خلاف نیب تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ نیب راولپنڈی سے خالد مرزا کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں