109

چمن،مال روڈ ندا مارکیٹ کے سامنے دھماکہ، 5 افرادشہید، 10 زخمی

چمن، چمن میں مال روڈ ندا مارکیٹ کے سامنے بم دھماکہ ہوا جس میں 5 افراد شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے مال روڈ پردھماکے کے نتیجے میں متعداد افراد جاں بحق اورزخمی ہوگئے، امدادی رضاکاروں، سیکیورٹی فورسزاورمقامی افراد نے لاشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب موجود گاڑیوں کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دہشت گردوں کا ہدف اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی میں بیٹھے اعلٰی افسران تھے۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے چمن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے، شر پسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں