144

پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیئے جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔ حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ پی آئی اے نے ان 17پائلٹس کو 2019ء میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا۔ پی آئی اے کے 48 پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز جاری کیے معطل کردیئے گئے ہیں اور مشکوک لائسنس پر 160سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں