65

پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار، وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ‌ ایوی ایشن ڈویژن کو موصول ہو گئی جسے آج وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا، قبل ازیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور کی زیرصدارت ایوی ایشن ڈویژن میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس کے دوران کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی، تحقیاتی ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈورعثمان غنی نے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکرٹری، ڈی جی سول ایوی ایشن، ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انوسٹی گیشن ٹیم کےسربراہ شریک ہوئے۔
طیارے حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بلیک باکس ڈی کوڈنگ رپورٹ، طیارہ لینڈنگ کی فوٹیج سمیت دیگر شواہد موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں