186

پیپلز پارٹی حکومت کیخلاف جارحانہ میڈیا پالیسی اختیار کریگی

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف جارحانہ میڈیا پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی بارے غیر معمولی ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے اہم ترین قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی اور صوبائی تنظیموں کے سیکریٹری اطلاعات، پارٹی کے سینئر ترین قائدین اور ٹاک شوز میں پارٹی کی نمائندگی کرنے والے رہنما خصوصی طور پرشریک ہوئے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عوام مسائل اور حکومتی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کیلئے اب دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ انداز اختیار کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں