227

پیپلزپارٹی کا بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنچ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے ہائیکورٹ کو آئینی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت خزانہ، سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام رکھ دیا ہے، 2010ء میں پیلز پارٹی نے غریب اور مستحق افراد کے لیے انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، انکم سپورٹ پروگرام کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ ایکٹ 2010ء بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ حکومت نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر پروگرام کا نام تبدیل کیا، بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے لیے ایکٹ میں ترامیم کرنا ضروی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام رکھنے کا اقدام کالعدم قرار یا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں