80

پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

مری: پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی مری کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کوہسار یونیورسٹی پنجاب ہاوٴس مری میں قائم ہوگی جس میں ستمبر اور اکتوبر میں داخلے ہوں گے جب کہ پہلے وائس چانسلر کی تقرری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤس، ریسورس سینٹر مری اور ملحقہ 86 کنال سرکاری اراضی یونیورسٹی کے نام منتقل ہوگئی ہے، یونیورسٹی میں عام مضامین کے علاوہ سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی مینیجمنٹ بھی پڑھائے جائیں گے جب کہ کوہسار یونیورسٹی کا کیمپس کہوٹہ اور کلر سیداں کے سنگم علاقہ میں بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں