216

پنجاب میں جیالے متحد رہیں، جلد اچھا وقت آنے والا ہے: آصف علی زرداری

کراچی: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں، جلد اچھا وقت آنے والا ہے، موجودہ حکمرانوں‌ میں‌ سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کے بجائے مزید کمزور کر رہی ہے.
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا پارٹی رہنماوں سے ٹیلیفونگ گفتگو میں کہنا تھا کہ وفاق میں بیٹھے افراد میں سیاسی ادراک اور سوجھ بوجھ نہیں رکھتے، وفاقی حکومت صوبوں کو مضبوط بنانے کے بجائے مزید کمزور کر رہی ہے، 2008 کے الیکشن میں بلوچستان کی تمام قوم پرست جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا، ہم نے انہیں قومی دھارے میں لانے کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔ موجودہ حالات میں حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا تو خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔
قمز زمان کائرہ اور چودھری منظور سے پارٹی امور سے متعلق گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب میں جیالے متحد رہیں، جلد اچھا وقت آنے والا ہے، مقدمات کا کوئی خوف نہیں، پہلےبھی عدالتوں میں مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 2008 کےعالمی بحران میں کسانوں، مزدوروں کو سپورٹ کیا، ہمارے سپورٹ پروگرامز سے ملکی معیشت واپس آئی، ٹڈی دل کی ایک سال پہلےوارننگ دی تھی لیکن حکمرانوں کو سمجھ نہیں آئی، ہم گندم، چینی، کپاس باہر بھجوا رہے تھے اور موجودہ حکمران درآمد کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں