16

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ، عامر خان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ منعقد کروانے پاکستان پہنچ گئے۔

عالمی شہرت یافتہ اور سابق عالمی چیمپیئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ منعقد کروانے پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد میں ایشین باکسنگ فیڈریشن کی ٹائٹل فائٹ ہوگی جس کے لیے اے بی ایف ٹائٹل بیلٹ پاکستان پہنچ گیا ہے جب کہ نامور قومی باکسر عثمان وزیر ایشین ٹائٹل کے لئے فائٹ کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیرعظم عمران خان سے باکسنگ کی سرپرستی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے حکومتی سرپرستی حاصل نہیں تاہم انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ پاکستان لانے کا اپنا وعدہ پورا کرنے پاکستان آیا ہوں۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ ایونٹ 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملکی اور غیر ملکی باکسر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں