236

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ملتوی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ملتوی

نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے مشورے کے بعددورے کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ (این سی بی) سے مشورے کے بعد جولائی میں شیڈول دورے کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورڈ نے یہ اعلان ڈچ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کی وباءکے پیش نظر یکم ستمبر 2020ء تک تمام (اسپورٹس اور کلچرل) ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز میں شامل تین میچز نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں 4، 7 اور 9 جولائی کو کھیلے جانے تھے۔
اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ این سی بی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال پر جلدقابو پالے گا۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل دورہ آئرلینڈ اور 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل دورہ انگلینڈکا شیڈول برقرار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی ہمیشہ کی طرح ان دوروں کے حوالے سے بھی میزبان بورڈز سے رہنمائی حاصل کرکے کوئی فیصلہ کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں