214

پاکستان میں کورونا سے مزید 5 اموات، ہلاکتیں 212 ہوگئیں، مجموعی کیسز 10 ہزار سے تجاوز کرگئے

آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 470 کیسز رپورٹ ہوئے اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں ہیں.
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وباء سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 212 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10136 تک پہنچ گئی ہے۔
212 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 80 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ میں 69، پنجاب میں 51، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
بدھ کوملک بھر سے کورونا کے مزید 470 کیسز رپورٹ ہوئے اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن میں سے سندھ میں 320 کیسز 3 ہلاکتیں، پنجاب 76 کیسز اور 2 ہلاکتیں، بلوچستان سے 57 کیسز، اسلام آباد 9 ، گلگت بلتستان میں 7 اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہواہے۔

سندھ میں آج مزید 320 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 3 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 69 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 715 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 76 کیسز سامنے آئے جب کہ 2 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی۔ ترجمان کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 4331 اور ہلاکتیں 51 ہوگئی ہیں۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے 724 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔ پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 194 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں منگل کو 69 نئے کیسز اور 6 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 80 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1345 ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 335 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں بدھ کو کورونا وائرس کے مزید 57 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 552 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں مزید 16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صوبے میں اب تک کورونا سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 167 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 7 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 290 ہوگئی جب کہ اب تک 201 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 86 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں