12

پاکستانی ’’ینگ بریگیڈ‘‘ انگلش بیٹنگ کو نشانہ بنائے گی

انگلینڈمیں ماضی کی عمدہ کارکردگی سے حوصلہ ملے گا، طویل وقفے کے بعد میدان میں اترنے سے پیدا ہونے والی مشکلات پر غلبہ پا لیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو اہم ہتھیار قرار دے دیا۔
ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں میچز جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی، میزبان ٹیم بھرپور فارم میں آچکی ہے، دوسری طرف پاکستانی کرکٹرز نے ٹریننگ کے ساتھ انٹر اسکواڈ میچز ہی کھیلے ہیں، ان میں سے آخری بارش سے متاثر ہوا،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پْرعزم ہیں کہ نوجوان پیسرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کا اعتماد متزلزل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دونوں نوجوان پیسرز ہمارے اہم ہتھیار ہوں گے، محمد عباس اور سہیل خان کا تجربہ بھی ان کے لیے معاون ثابت ہوگا، باصلاحیت بولرز کا ٹیم میں ہونا بطور کپتان میرے لیے بہت خوش آئند ہے، فاسٹ بولرز کے ساتھ ہمارے اسکواڈ میں بہترین ریکارڈ رکھنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی ہیں،ان کے تجربے اور رہنمائی سے نوجوان پیسرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں