13

پاکستانی امپائر کا اعزاز، ٹی ٹوئنٹی میچز کی نصف سنچری مکمل کرلی

راولپنڈی: پاکستانی امپائر احسن رضا ٹی ٹوئنٹی کے 50 میچز میں فرائض انجام دینے والے پہلے امپائر بن گئے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے احسن رضا نے یہ اعزاز زمبابوے اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں حاصل کیا جب کہ وہ 37 ایک روزہ میچ بھی سپروائز کرچکے ہیں، پاکستان ہی کے علیم ڈار اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Pak cricket Umpire Ahsan Raza First umpire to complete 50 T20 Matches
احسن رضا کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی اور پی سی بی کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے آگے آنے کا موقع دیا۔ احسن رضا کے مطابق امپائرنگ تینوں فارمیٹ میں ہی کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں بیٹسمین کی جانب سے رنز کی رفتار بڑھانے کے لیے مختلف طریقوں سے ہٹنگ کرنے کی وجہ سے فیصلہ سازی بہت مشکل ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں