226

ویسٹ انڈیز بورڈ نے دورہ انگلینڈ کی باضابطہ منظوری دیدی

ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی باضابطہ منظوری دے دی۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جون میں شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس کے سبب کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے سے اسے اب جولائی میں ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کی طرف سے سیریز کے مجوزہ پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے، جس میں چارٹرز فلائٹس کا استعمال، ٹیسٹنگ اور کھلاڑیوں کو باِئیوسیکیور ماحول میں رکھاجائے گا اور میچز خالی اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔ اس سلسلے میں حکومتی عہدیداروں سے بھی اجازت لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں