91

وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنے منزل کو پہنچیں گے،خولہ خان

اسلام آباد(جاگیر نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ویمن ونگ خولہ خان نے کہا ہے کہ بھارتی سرکار مظالم سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کبھی بھی نہیں دبا سکتی جتنا ظلم بھارت کرتا رہے گا اتنی ہی شدت سے تحریک آزادی اپنے بام عروج کو پہنچتی رہے گی انہوں نے کہا کہ 70سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باجود بھی بھارت اپنے ظلم و بربریت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی آئندہ کر سکے ۔وزیراعظم عمران خان کی بہترین سفارتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر اب دنیا بھر میں زیر بحث ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنے منزل کو پہنچیں گے اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم پر بھی آنکھیں کھولیں اور کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے بازار کو بند کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے جاری کردہ نقشہ جس میں بھارتی زیرتسلط کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنایا گیا ہے ایک احسن اور قابل ستائش اقدام ہے جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی قیادت میں کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور جدوجہد جاری جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں