176

وفاق نے انجینئرضیاء الرحمان کی سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں

اسلام آباد، وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں۔
مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینئرضیاء الرحمان کی تقرری کے معاملے کے بعد وفاق نے سندھ حکومت کودی گئی خدمات واپس لے لیں۔ اس متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کولکھے گئے خط میں کہا کہ کیڈرافسران کی کمی کے باعث ضیاء الرحمان کی خدمات صوبے کے حوالے کی جائیں۔ ضیا الرحمن کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروس خیبر پختون خوا سے ہے۔ ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، اُنہیں تاحکم ثانی فرحان غنی کی جگہ ڈپٹی کمشنرضلع وسطی تعینات کیا گیا تھا جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ مقررکردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں