229

وزیر اعظم کورونا فنڈ میں 4 ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے فنڈ میں عطیات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ بلاشبہ یہ ایک عظیم مقصد ہے،حکومت عطیہ کئے جانے والے ہر روپے کے ساتھ 4 روپے مزید شامل کرے گی۔
کریڈٹ کارڈ سے 6677 پر ایس ایم ایس یا ایزی پیسہ اور جاز کیش وغیرہ کے ذریعے عطیات بھجوائے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں