208

وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ دیں، ن لیگ کا مطالبہ

اسلام آباد: ن لیگ نے وزیراعظم سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا، خواجہ آصف کہتے ہیں عمران خان اپنی نااہلی پر مستعفی ہوں اور پی ٹی آئی نیا لیڈر چن لے، شاہدخاقان عباسی بولے حکومت معیشت سنبھالنے میں مکمل ناکام ہوچکی۔ احسن اقبال نے کہا پٹرولیم قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ معیشت پر کمرتوڑ وار ہے، مہنگائی کا سلسلہ اب رکنے والا نہیں، ہرچیز مہنگی ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو بجٹ بنایا ہے نہ اسکی آمدن کے ذرائع درست ہیں نہ ہی اخراجات کی تفصیلات ،بجٹ کے معاملے پر آئندہ ہفتے تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی بجٹ پر بحث کر رہی ہے اور آج ہی پٹرول کی قیمت میں 34 فیصد اضافہ سے بڑا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، بجٹ اجلاس کی دوران یہ عمل بالکل قابل قبول نہیں ہے ، آج پاکستان پٹرول 55.56 قیمت پر خرید رہا ہے ۔اس پر 44 روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں