253

وزیرخوراک پنجاب نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیدیا

وزیرخوراک پنجاب سمیع اللّٰہ چودھری نے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔ وزیرخوراک نے استعفا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد دیا. استعفیٰ کے متن کے مطابق سمیع اللّٰہ چودھری کا کہنا ہے کہ مجھ پرالزام ہے کہ محکمے میں ریفارمز نہیں کرسکا، انکا مزید کہنا تھا کہ جب تک الزامات کلیئر نہیں ہوتے حکومتی عہدہ نہیں لوں گا۔ وزیرخوراک پنجاب نے وزیراعلیٰ سےملاقات کےبعد استعفیٰ دیدیا.
وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کیلیے ایسی ہزاروں وزارتیں قربان کرنے کیلیے تیار ہوں، چند روز پہلے محکمے میں اصلاحات نہ کرنےسے متعلق بےبنیاد الزامات لگائے گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، جب تک خود کو بےقصور ثابت نہ کرلوں اس عہدے کا اہل نہیں سمجھتا، ہر فورم پر خود کو احتساب کیلیے پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں