202

وزیراعظم کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس کیلئے ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کے لیے ایپلیکیشن کے اجراء کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلیکیشن کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے کہا وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا ایپلیکیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہوگی، کورونا سے متاثرہ ہاٹ سپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہوگی، ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں