277

وزیراعظم کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت ٹائیگر فورس سے متعلق اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلٰی اور چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعظم کو صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک متحرک کیا جائے اور اس سے احساس لیبر رجسٹریشن پراگرام میں بھی مدد لی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، مشکل وقت میں قوم کے لیے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں، ان کے رضا کاروں سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے، چیف سیکریٹریز صوبائی اور ضلعی سطح پر ہدایت نامے جاری کریں اور انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں